قومی خبریں

خواتین

انڈیا بلاک کوارڈنیشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ دہلی میں کل

این سی پی سربراہ شردپوار کے مکان پر یہ میٹنگ ہوگی جس میں مستقبل کے پر وگراموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

نئی دہلی۔ اپوزیشن کے انڈیا بلاک کی 14رکنی کوارڈنیشن کمیٹی کا پہلی میٹنگ 13ستمبر کے روز قومی درالحکومت میں ہوگی‘ جس کی اطلاع اتوار کے روزاپوزیشن قائدین نے دی ہے۔ان کا کہناہے کہ این سی پی سربراہ شردپوار کے مکان پر یہ میٹنگ ہوگی جس میں مستقبل کے پر وگراموں اور اتحادی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے کا 2024کے لوک سبھا الیکشن میں متحدہ طور پر مقابلہ کرنے کے لئے دو درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کے اتحاد پرمشتمل انڈیا بلاک تشکیل دیاگیا ہے۔
انڈیا کے ممبئی اجلاس کے دوران انڈیا میں شامل تنظیموں کے قائدین نے بلاک کے مزید پروگراموں کو قطعیت دینے کے لئے ایک 14رکنی اتحادی کمیٹی قائم کی تھی۔ مذکورہ کوارڈنیشن کمیٹی اپوزیشن اتحاد میں فیصلہ سازی کے لئے سب سے بڑی کمیٹی کے طور پرکام کریگی۔اتوار کے روز ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی نے جوکہ کوارڈنیشن کمیٹی کے ایک رکن ہیں،نے دعوی کیاکہ13 ستمبرکے روز جس دن میٹنگ ہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے پیش ہونے کے لئے انہیں نوٹس ارسال کیاہے‘اس اطلاع کے ساتھ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز بھی کیاہے۔
بنرجی نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ دہلی میں 13ستمبر کے روز انڈیا کی کوارڈنیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے‘ جس میں ایک رکن میں ہوں۔مگر ای ڈی نے بڑی آسانی کے ساتھ مجھے ایک نوٹس ارسال کرتے ہوئے اسی روز پیش ہونے کو کہا ہے!56انچ کے سینے والے کے ڈر او رخوف میں کوئی مدد نہیں کرسکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *