قومی خبریں

خواتین

بنگلورو شہر کے 48اسکولوں کواحاطے میں بم ہو نے کے ای میل موصول

طلبہ اور عملے کو احاطے سے نکالا گیا،تلاشی لی گئی لیکن کچھ نہیں ملا

بنگلورو۔ جمعہ کی صبح بنگلورو شہر کے 48اسکولوں کو ان کے احاطے میں بم ہونےکے ای میل موصول ہوئے جو اسکول انتظامیہ او روالدین کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہے۔پولیس کے مطابق اسکول اتھارٹیزنے فوری پولیس کو الرٹ کیا‘ جو ان تعلیمی اداروں کو بم کوناکارہ بنانے والے عملے کے ساتھ پہنچے۔پولیس نے کہاکہ طلبہ اور عملے کو اسکول کے احاطے سے فوری نکالا گیا‘ اور مزیدکہاکہ شک وشبہ والی کوئی بھی چیز اب تک برآمد نہیں ہوئی ہے ابتدائی طور پر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ دھوکہ دہی پر مشتمل فون تھا۔
پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ”اب تک بنگلورو میں 48اسکولوں کوبم کی دھمکی سے متعلق ایک ای میل موصول ہوا ہے۔ ایک ای میل آئی ڈی کے ذریعہ یہ پیغام ملا ہے۔ اب تک تلاشی کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے‘ ہماری ٹیموں کو اسکول کسی بھی اسکول احاطہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔ابتدائی طور پر ایسالگ رہا ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر یہ فرضی پیغام دیاہے۔ ہم نے اس کیس میں ایک کیس بھی رجسٹرارڈ کرنے کا کام کیاہے اور مزید جانچ ابھی کی جارہی ہے۔
ای میل کی دھمکی ملنے تک طلباء اسکول پہنچ چکے تھے۔والدین اپنے بچوں کے متعلق اسکولوں کو خوف اور ہراسانی کے عالم میں پہنچے تاکہ محفوظ طریقے سے انہیں گھر واپس لے جایاجاسکے۔جن اسکولوں کو بم کی دھمکی ملی ہے ان میں کچھ اسکولوں کے طلباء نے یہ کہاکہ آج ان کے امتحانات مقرر تھے۔ایک اورسینئر افیسر نے کہاکہ والدین کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ہماری ٹیمیں میدان میں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی چند شرپسندوں نے بنگلورو کے اسکولوں میں ایک بم کی دھمکی پر مشتمل ای میل کئے تھے‘ بعد میں وہ جھوٹا پیغام ثابت ہواہے۔
کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے کہاکہ انہوں نے پولیس کو ای میل اور اس کے ذرائع کی سنجیدگی سے جانچ کرنے اور اسکولوں او رمنادر کو احتیاطی اقدامات کے طور پر سخت سکیورٹی فراہم کرنے کو کہا ہے۔ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو اکمار نے ان اسکولوں میں جہاں پر دھمکی ملی ہے کا دورہ کیا۔ انہو ں نے اسکول او رپولیس سے حالات کے متعلق جانکاری حاصل کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *