قومی خبریں

خواتین

ایلوش یادوسے دو گھنٹے سے زیادہ دیرتک پوچھ گچھ

بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٹو کے فاتح پر ریو پارٹی میں سانپ کے زہر کی فراہمی کا الزام

نوئیڈا: بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٹو کے فاتح ایلوش یادوسےنوئیڈا پولیس نے 2 گھنٹے سے زیادہ دیرتک پوچھ گچھ کی۔ واضح ہو کہ ایلوش یادو پرریو پارٹی میں سانپ کے زہر کی فراہمی کا الزام ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کل رات تقریباً 12 بجے ایلوش یادو نوئیڈا کے سیکٹر 20 تھانے پہنچے، جہاں ڈی سی پی، اے ڈی سی پی اور اے سی پی سطح کے افسران موجود تھے۔ ایلوش یادو سے ان کے سامنے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ 2 گھنٹے سے زیادہ کے بعد ایلوش یادو کو واپس جانے کو کہا گیا۔ایلوش یادو کو پولیس کی طرف سے ہدایات ملی ہیں کہ جب انہیں دوبارہ بلایا جائے تو وہ فوراً حاضر ہوں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولیس نے رات 12 بجے ایلوش یادو سے پوچھ گچھ شروع کی۔ یہ پوچھ گچھ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ایلوش یادو سے پوچھ گچھ میں ڈی سی پی، اے سی پی سطح کے افسران شامل تھے۔
بتایا گیا ہے کہ میڈیا سے بچنے کے لیے ایلوش رات 12 بجے تھانے پہنچے تھے۔ نوئیڈا پولیس نے ایلوش کو پھر سے آنے کو کہا ہے۔ پولیس کے مطابق ایلوش کو دوسرے ملزم راہل کے روبرو پوچھ گچھ کی جانی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نوئیڈا پولیس نے ایلوش کو نوٹس بھیجا تھا، جس میں وقت یا تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *