جموں و کشمیر اور لداخ میں عید آج
ریاست کےکے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا
سرینگر: جموں و کشمیر اور لداخ میں شوال المکرم کامنگل کو چاند نظر آگیا ، اس لئے عید الفطر کی نمازآج یعنی 10 اپریل بروز بدھ کو عید الفطر کا مقدس تہوار منایا جا رہا ہے ۔ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے ۔ واضح ہو کہ کہ ہندوستان کے دیگر حصوں میں چاند نظر نہیںآنے کی وجہ سےعید الفطر کی نماز جمعرات کو ادا کی جائے گی ۔جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 29 رمضان المبارک بروز منگل بمطابق 9 اپریل 2024 کو شوال المکرم کا چاند نظر آیا ۔ لہذا شوال المکرم کی پہلی تاریخ بروز بدھ 10 اپریل 2024 مقرر کی جاتی ہے ۔
No Comments: