قومی خبریں

خواتین

ہندوسانی صحافی فاضل خان کی میت کو ہندوستان لانے کی کوششیں جاری

ہندوستانی سفارت اہلِ خانہ اور ان کے دوستوں سے مسلسل رابطے میں ہے

نئی دہلی :امریکی شہر نیویارک میں گذشتہ جمعہ کو ایک اپارٹمنٹ میں لگی آگ میںہلاک 27 سالہ ہندوستانی شہری کی شناخت فاضل خان کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی میت کو وطن بھیجنے کے لیے نیویارک میں ہندوستانی سفارت خانے نے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ مہلوک کے اہل خانہ اور اس کے دوستوں سے رابطے میں ہے تاکہ فاضل خان کی میت کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے جلد از جلد ہندوستان بھیجی جا سکے۔ہندوستانی سفارت خانے نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’نیویارک کے ہارلیم علاقے میں لگی آگ میں جان گنوانے والے 27 سالہ فاضل خان کی موت کی خبر سے دکھ ہوا۔ سفارت خانہ فاضل کے اہلِ خانہ و ان کے دوستوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ہم ان کی میت کو ہندوستان بھیجنے کے لیے ہر ممکن مدد پہنچا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فاضل خان کولمبیا یونیورسٹی کے ٹیچرز کالج میں واقع ’ہیچنگر رپورٹ‘ کے ڈیٹا رپورٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ’لِنکڈاِن‘ پر دستیاب کے کوائف کے مطابق فاضل خان نے کولمبیا جرنلزم اسکول سے گریجویشن کیا تھا۔ یہیں سے ہی انہیں اسکول کے ہی گلوبل مائیگریشن پروجیکٹ کے لیے پوسٹ گریجویٹ فیلو منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے 2018 میں بزنس اسٹینڈرڈ میں کاپی ایڈیٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی میں سی این اے-نیوز 18 میں نامہ نگار کے طور پر کام کیا۔ فاضل خان 2020 میں تعلیم کی غرض سے نیویارک گیے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *