Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اردو ادکادمی کے زیر اہتمام تعلیمی مقابلے برائے سال 2025

سید عابد اسکول ،جامعہ کو دہلی کا ’بیسٹ پرفارمنگ ایوارڈ‘ حاصل

نئی دہلی،فروری (میرا وطن)
اردو اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ ثقافتی و تعلیمی مقابلے 2025میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سید عابد اسکول کو پوری دہلی میں بہترین کارکردگی پر ’بیسٹ پرفارمنگ ایوارڈ‘ سے سرفراز کیا گیا ۔ ایوان غالب آڈیٹوریم میں منگل کو منعقدہ تقریب میں دہلی کے درجنوں اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کی موجودگی میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر اسکول کی پرنسپل شگفتہ شاندار کو بھی ان کی قیادت اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزا ز سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ نومبر 2025 میں منعقدہ مختلف ثقافتی اور تعلیمی مقابلوں میں سید عابد اسکول نے تقریباً17 مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے متعدد انعامات اپنے نام کیے۔
تقریب میں اسکول کی کلچرل کمیٹی کے اراکین سید محمد کاظم، صیف اظہر اور ساجدہ بیگم کے علاوہ درجنوں طلبہ بھی موجود تھے جنہوں نے اسکول کی اس تاریخی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔اس اعزاز نے سید عابد اسکول کو دہلی کے نمایاں تعلیمی اداروں میں شامل کر دیا ہے اور اسکول انتظامیہ نے اسے طلبہ اور اسا تذہ کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *