قومی خبریں

خواتین

دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں دھند کا الرٹ جاری

اگلے ایک ہفتے کے دوران ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جموں و کشمیر میں برف باری کا امکان

نئی دہلی : محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر، اتر پردیش، راجستھان اور ہریانہ سمیت پورے شمالی ہندوستان میں دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہر موسمیات کلدیپ سریواستو نےمیڈیکو بتایاکہ اگلے ایک ہفتے کے دوران ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جموں و کشمیر میں برف باری کا امکان ہے۔ تاہم فی الحال نئے سال تک سردی میں زیادہ اضافے کی امید نہیں ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے 31 جنوری سے 2 جنوری تک شمالی ہندوستان میں بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے شدید سردی پڑ سکتی ہے۔
بتایا گیا کہ اگلے دو دنوں تک پورے شمالی ہندوستان میں گھنا کہرا چھایا رہے گا۔ دہلی-این سی آر میں آلودگی اور سردی کی دوہری مار جاری ہے۔ سرد لہر کے ساتھ ساتھ دھند اور فضا میں جمی آلودگی کی تہہ دارالحکومت کو گیس چیمبر کی طرح بنا رہی ہے ، لیکن ٹھنڈ اب بھی گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کم پڑ رہی ہے۔ ایسا کیوں اور دھند کا اثر کب تک کم پڑنے کی امید ہے؟ اس سلسلہ میں ماہر موسمیات کلدیپ سریواستو نے نیوز 18 سے کہا کہ دہلی این سی آر سمیت اتر پردیش، پورے شمالی ہندوستان میں مسلسل دھند چھائی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ سے کشمیر تک میں بھی درجہ حرارت گر گیا ہے۔ ویزیبیٹلی نہ ہونے کے برابر ہو گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *