قومی خبریں

خواتین

وزیر اعظم کے ہاتھوں 51ہزار سے زیادہ تقرر ناموں کی تقسیم

ملک بھر میں 37 جگہوں پر روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری شعبے میں حال ہی میں بھرتی کئے گئے لوگوں کو، 51 ہزار سے زیادہ تقرر نامے جاری کیے۔ انھوں نے اس موقع پر بھرتی کیے گئے نئے لوگوں سے خطاب بھی کیا۔
ملک بھر میں 37 جگہوں پر روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مرکزی حکومت کے محکموں اور ریاستی سرکاروں نیز مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں، بھرتی کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مقرر کئے گئے اِن لوگوں کا انتخاب پورے ملک سے کیا گیا ہے اور یہ لوگ مختلف وزارتوں اور محکموں میں خدمات انجام دیں گے، جن میں ریلوے، امور داخلہ، ڈاک، محصول اور اعلیٰ تعلیم کا محکمہ بھی شامل ہے۔
روزگار میلہ وزیر اعظم کے اِس عزم کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے کہ روزگار کے موقع پیدا کرنے کو اوّلین ترجیح دی جائے۔ امید ہے کہ روزگار میلہ، روزگار کے مزید موقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بامعنیٰ موقعے فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا کہ وہ بااختیار بنیں اور ملک کی ترقی میں حصہ لیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *