قومی خبریں

خواتین

دہلی میں بارش کے باوجود ہوا کا معیار سنگین زمرے میں برقرار

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 15 نومبر تک دھند چھائے رہنے کا امکان

نئی دہلی :دہلی قومی راجدھانی خطے کے کئی حصوں میں آج بارش ہوئی جس سے قومی راجدھانی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے راحت ملی ہےجس سے ہوا کا معیار بہتر توہوا ہے لیکن یہ اب بھی خطرناک زمرے میں ہے۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس جمعہ کو پہلے کی طرح ‘سنگین زمرے میں برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت اے کیو آئی شادی پور میں 464، سونیا وہار میں 464، آئی ٹی او میں 464، آنند وہار میں 462، آر کے پورم میں 461، پنجابی باغ میں 460، اوکھلا فیز ٹو میں 436، دوارکا سیکٹر 8 میں 414، منڈکا 406، نریلا میں 431 بجے ریکارڈ کیا گیا۔ کیا گیا ہے۔ دہلی کے تمام علاقوں میں اے کیو آئی تشویش ناک زمرے میں ہے۔ دہلی این سی آر میں موسم میں اچانک تبدیلی اور ہلکی بارش کی وجہ سے ہوا کے معیار کے انڈیکس میں فی الحال کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات دہلی اسٹینڈرڈ آبزرویٹری صفدرجنگ کے مطابق جمعہ کو درجہ حرارت میں کمی کے آثار ہیں۔ دہلی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں کمی کے بھی آثار ہیں۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دہلی میں 15 نومبر تک دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *