قومی خبریں

خواتین

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے وقف ترمیمی بل منسوخ کرنے کا مطالبہ

محبوب نگر: الفیض ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ایک اہم اجتماع ریلوے اسٹیشن مسجد کے احاطے میں منعقد ہوا جس میں وقف بل – 2024 کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر، خطیب مولانا غلام محمد نے حکومت پر زور دیا کہ وقف املاک کے تحفظ کے نام پر پیش کیے گئے اس بل کو فوراً منسوخ کیا جائے۔سوسائٹی کے صدر، جہانگیر بابا نے پارلیمنٹ جوائنٹ سکریٹری کو ایک یادداشت بھیجی جس میں کہا گیا کہ یہ بل براہ راست آئین کے آرٹیکل 26 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے وقف بورڈ کو قانونی اور جوڈیشنل اختیارات دینے کا مطالبہ کیا تاکہ وقف املاک کی حفاظت ممکن ہو سکے۔
اجتماع میں دیگر شرکاء نے بھی مطالبہ کیا کہ غیر قانونی طور پر خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور فروخت شدہ وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1947 سے پہلے کی تمام وقف املاک کی تفصیلات ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈال کر وقف بورڈ کے حوالے کی جائیں۔اجتماع میں مولانا غلام محمد، محمد یعقوب شیخ محمود، اسد، محبوب علی جواد اور دیگر نے شرکت کی اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وقف ترمیمی بل کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *