Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کی رفتار اور رابطے کو ایک نئی جہت ملے گی: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 8 مارچ(میرا وطن نیوز)
خواتین کے عالمی دن کے موقع پروزیر اعظم نریندر مود ی نے اتوار کو دہلی میٹرو کے دو نئے کوریڈورز کا افتتاح کیا اور فیز V(A) کے تین نئے کوریڈورز کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریباً 18ہزار کروڑ روپے کی لا گت والے یہ پروجیکٹ راجدھانی میں رابطے کو مضبو ط کریں گے اور لاکھوں لوگوں کے لیے سفر کو تیز تر، محفوظ اور آسان بنائیں گے۔
تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد، جو ملک کو مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، راجدھانی کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر دہلی کے لوگوں بالخصوص خواتین کو وزیر اعظم کا تحفہ انتہائی اہم ہے۔ جہاں دہلی کا ہر شہری جدید عوامی نقل و حمل سے فائدہ اٹھائے گا، وہیں سفر کا یہ محفوظ اور آسان طریقہ ماو ¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کے لیے خاص طور پر اہم ہوگا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم کے ذریعہ جن دو راہداریوں کا افتتاح کیا گیا ہے ان میں مجلس پا ر ک تا موج پور-بابر پور (تقریباً 12 کلومیٹر) اور مجلس پارک سے دیپالی چوک (تقریباً 9 کلومیٹر) شامل ہیں۔ ان راہداریوں کے کھلنے سے دہلی کے لاکھوں باشندوں کے سفر میں آسانی ہوگی۔ میٹرو خدمات پہلی بار دریائے جمنا کے اس پار کے علاقوں میں دستیاب ہوں گی، خاص طور پر وزیرآباد، کھجو ری خاص، بھجن پورہ، یمنا وہار، اور کراول نگر شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *