قومی خبریں

خواتین

دہلی کی ہوا ہوئی زہریلی ۔ 12 علاقے ریڈ زون میں پہنچے

ہوا کی رفتار دھیمی ہونے کے سبب آلودگی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے

دہلی میں دیوالی سے پہلے ہی ہوا زہریلی ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے 12 علاقے ریڈ زون میں پہنچ گئے ہیں۔ ان حالات میں راجدھانی علاقہ میں فی الحال آلودگی سے راحت ملنے کے آسان نظر نہیں آ رہے ہیں۔ امکان پر یقین کریں تو پریشانی کم ہونے کے بجائے اور آگے بڑھنے والی ہے۔ ایئر کوالیٹی وارننگ سسٹم کا اندازہ ہے کہ اگلے تین دنوں تک دہلی کی ہوا بہت خراب زمرے میں پہنچ سکتی ہے۔ ہوا کی رفتار دھیمی ہونے کے سبب آلودگی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ راجدھانی میں آلودگی میں اضافہ سے لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اتوار کو دہلی کی ہوا ‘خراب’ زمرے میں ہی درج کی گئی۔ دہلی کا اوسط اے کیو آئی 277 رہا۔ ایک دن قبل یہ 278 درج کیا گیا تھا۔ دہلی کے 12 علاقوں کا اے کیو آئی 300 سے زیادہ یعنی انتہائی خراب زمرے میں درج کیا گیا۔ اس میں وزیر پور، آنند وِہار، جہانگیر پوری، مُنڈکا اور روہنی جیسے علاقے شامل ہیں۔ آنند وِہار کا اے کیو آئی سب سے زیادہ 359 رہا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *