قومی خبریں

خواتین

دہلی کاکم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

برفیلی ہواؤں کے ساتھ شہرمیں شدیدبھی دھند چھائی رہی

نئی دہل: جمعہ کو دارالحکومت میں موسم کا سرد ترین دن رہا، برفیلی ہواؤں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ برفیلی ہواؤں کے ساتھ دہلی-این سی آر میں بھی شدید دھند چھائی رہی۔دوسری جانب راجستھان کے سیکر میں سیزن میں پہلی بار درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا۔ یہاں درجہ حرارت -0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہریانہ میں بھی شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں نارنول میں درجہ حرارت 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی، پنجاب، یوپی، ہریانہ سمیت پورے شمالی ہندوستان میں لوگوں کو سردی کی لہر کی وجہ سے کانپنے پر مجبور کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پارہ 3.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ یہ گزشتہ 5 سالوں میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ دہلی این سی آر میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی۔ انڈین ریلوے کے مطابق دہلی آنے والی تقریباً 23 ٹرینیں 1 سے 6 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں۔ تاہم محکمہ موسمیات نے جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
اسکائی میٹ کے مطابق، پنجاب اور ہریانہ کے پہاڑوں اور میدانی علاقوں سے چلنے والی خشک اور سرد ہواؤں نے راجستھان کے کچھ حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت کو کم سے کم سطح پر پہنچا دیا۔ راجستھان میں سب سے زیادہ سرد سیکر تھا۔ یہاں کا درجہ حرارت سیزن میں پہلی بار صفر سے نیچے چلا گیا اور -0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ چورو میں پارہ ایک ڈگری سیلسیس، الور میں 2.2 ڈگری سیلسیس، پیلانی میں 2.2 ڈگری سیلسیس اور سری گنگا نگر میں 4.3 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *