رجوری:جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے کہا کہ ان تمام مقامی دہشت گردوں کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی، جو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے رہنے والے ہیں اور پناہ لینے کے لیے پاکستان فرار ہو گئے ہیں۔ راجوری میں ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس کے پاس دہشت گردوں کی ایک فہرست تھی جو جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں سرگرم تھے اور پھر پناہ لینے کے لیے پاکستان فرار ہو گئے۔
ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہاکہ ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کاکام شروع ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے کیونکہ وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس پار بیٹھ کر دہشت گردی کو فروغ دیتے رہتے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ان دہشت گردوں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو زندہ کرنے کی کوششوں کے پیچھے یہ لوگ ہیں۔ 9 سے 12 دہشت گرد، جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی ہیں، راجوری-پونچھ رینج میں سرگرم ہیں۔”
دلباغ سنگھ نے کہاکہ “ایل او سی کے پار سے دہشت گردی کو بحال کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دیہاتی دفاعی کمیٹیاں (وی ڈی سی) دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ دراندازی کی تمام بڑی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
No Comments: