دیوبند:دارالعلوم کے موجودہ مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نےآج اپنےاس عزم کو دہرایا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ واضح ہو کہ کچھ سال قبل ایک پارٹی کے سربراہ یہاں پر آئے تھے۔ ان کے ساتھ آئے مقامی لیڈر نے سابق مہتمم کا ہاتھ پارٹی سربراہ کے سر پر رکھوا دیا تھا۔ بعد میں اس واقعہ کی غلط تشہیر کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ آئندہ سے کسی بھی سیاسی لیڈر کا یہاں استقبال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ سیاسی لیڈران کے ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے اور عوام میں مقبول مذہبی پیشواؤں سے ملاقاتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مولانا ابوالقاسم نعمانی نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کو دارالعلوم دیوبند میں استقبالیہ پیش نہیں کیا جائے گا۔
No Comments: