قومی خبریں

خواتین

گوری لنکیش قتل کیس کے ملزمین کو عدالت سے ضمانت

رہائی کے بعد ہندو تنظیموں کی جانب سے جشن منایا گیا اور ملزمین کا شاندار استقبال کیا گیا

بنگلورو: بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے قتل کیس کے ملزمین کو عدالت سے ضمانت مل گئی ۔ ضمانت پر رہائی کے بعد ہندو تنظیموں کی جانب سے جشن منایا گیا اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔استقبال نے پھر معاشرے میں سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ لنکیش قتل کیس کے ملزمین کی رہائی نے تنازعہ پیدا کر دیاہے۔ اہم تنازعہ پرشورام واگھمور اور منوہر یادو سے متعلق ہے جن کا کل کچھ ہندوتوا تنظیموں نے استقبال کیا۔ یہ تقریب نہ صرف تنازعات کے مرکز نیاز کا حصہ بنی بلکہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔ ہندوتوا تنظیموں نے ملزموں کو شالیں اور ہار پہنائے۔ ان کے علاوہ مذہبی رسومات کا اہتمام کیا گیا۔کالیکا دیوی مندر میں پوجا و مورتی پر پھول چڑھائے گئے۔ ستمبر میں کرناٹک ہائی کورٹ نے چار دیگر ملزمین کو ضمانت دی تھی۔ اس کے بعد 9 اکتوبر کو سیشن کورٹ نے ضمانت پر راحت دی جس کے فوری بعد 11 اکتوبر کو انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ گوری لنکیش ہندوستانی صحافت کی ایک سرکردہ آواز تھیں۔ ان کے قتل پر ملک بھر میں ہنگامہ ہواتھا۔ وہ بنیاد پرست ہندوتوا نظریے کی سخت ناقد تھیں ۔ انہیں 5 ستمبر 2017 کو گھر کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ طویل عرصے سے زیر دوران ہے۔ قتل ملزمین کو بنگلورو سیشن کورٹ نے 9 اکتوبر کو ضمانت دی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *