
نئی دہلی،9مارچ (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ایک وفد نے پیر کو یہاں صدر مشاورت فیروز احمد ایڈو کیٹ کی قیاد ت میں سفارت خانہ اسلامی جمہوری ایران کے سفیر برائے ہندڈاکٹر محمد فتح علی سے ملاقات کی۔وفد میں مشاورت کے سابق صدر نوید حامد،جنرل سکریٹری شیخ منظور احمد، مشاورت کے قانونی امور کے کنو ینر ایڈو کیٹ اعجاز مقبول،جنرل سکریٹری احمد جاوید، دہلی مشاورت یونٹ کے صدر ڈاکٹرادریس قریشی ، دہلی مشاورت کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اقبال احمد اور ڈاکٹر شاہینہ تبسم شامل تھے۔
وفد نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی اندو ہناک شہادت پر عالم اسلام اور ملت ایران کو تعز یت پیش کیا اور اپنے گہرے رنج و غم کے ساتھ ساتھ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہندوستانی مسلما نوں کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد نے اس موقع پر سفارت خانہ کو ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کے نام ایک تحریری تعزیت نامہ بھی پیش کیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ سید علی خامنہ ای کی شہا دت ایران اور عالم اسلام کے لاکھوں لوگوں کے لیے ایک تاریخی اور انتہائی تکلیف دہ لمحہ ہے۔ ملت اسلامیہ ہند حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتی ہے۔
No Comments: