قومی خبریں

خواتین

محمد بن عبداللہ مسجد کی تعمیر کا آغاز مئی میں ممکن

مسجد سے منسلک ٹرسٹ کے سیکریٹری اطہر حسین نے کہا کہ تعمیر میں تاخیر ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے ہوئی

نئی دہلی : ایودھیا میںبننے والی مسجدسے منسلک ٹرسٹ کے سیکریٹری اطہر حسین نے کہا کہ فی الحال مسجد کی تعمیر شروع کرنے کا نہ تو کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی تیاری ہے۔ تعمیر شروع ہونے میں کم از کم چھ ماہ مزید لگ سکتے ہیں۔ امید ہے کہ ہم مئی سے کام شروع کر سکتے ہیں۔ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے مئی 2024 سے مسجد کے تعمیراتی کام شروع کیے جاسکتے ہیں۔ مسجد کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے لیے فروری سے مختلف ریاستوں میں انچارج مقرر کیے جائیں گے۔ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر میں تاخیر ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔مسجد کا رقبہ تقریباً 40 ہزار مربع فٹ ہوگا۔
سال 2019 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دھنی پور، سوہاوال میں پانچ ایکڑ زمین، مسجد کی تعمیر کے لیے مسلم فریق کو دی گئی ہے۔ رام مندر کی تعمیر 70 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔اب تک مسجد کی بنیاد بھی نہیں رکھی گئی ہے۔ مسجد ٹرسٹ کے سیکریٹری اطہر حسین نے کہا کہ فی الحال مسجد کی تعمیر شروع کرنے کا نہ تو کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی تیاری ہے۔ تعمیر شروع ہونے میں کم از کم چھ ماہ مزید لگ سکتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *