کانگریس کے ذریعے 539لوک سبھا حلقوں کے لئے کوارڈینٹرس کی فہرست جاری
کوارڈینٹرس حالات کا جائزہ لیں گے اور لیڈر شپ کو اس سے واقف کرائیں گے

نئی دہلی۔ کانگریس نے کوارڈینٹرس برائے 539لوک سبھا حلقہ جات کی ایک فہرست جاری کی ہے جو اپنے بالترتیب علاقوں میں سیاسی حالات کا جائزہ لیں گے اور لیڈر شپ کو اس سے واقف کروائیں گے۔ اس اعلان کو لوک سبھا انتخابات کے لئے اصولی اپوزیشن پارٹی کی تیاریوں کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”مذکورہ کانگریس پارٹی نے ابھی 539پارلیمانی حلقہ جات کے لئے کوارڈینٹر س کی ایک فہرست جاری ہے اور بہت جلد مزیدچار جاری کئے جائیں گے۔
No Comments: