
آبزروروں میں7مسلم لیڈر شامل ،فرسٹ میں 2 ،سیکنڈ میں 3،اورتھرڈ میں 2 شامل
پرویز ہاشمی ،ہارون یوسف ،حسن احمد ،آصف محمد خان ،فرہاد سوری ،عبد الحنان ،علی مہدی
نئی دہلی ،25مارچ (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے آئندہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر پارٹی کو مضبوطی دینے کے مقصد سے دہلی میں’ سنگٹھن سرجن ابھیان ‘کے تحت ضلع کانگریس کمیٹی صدور کے انتخا بی عمل کو شفاف بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ اس مہم کے تحت آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی انچارج قاضی نظام الدین کے ذریعہ 17ضلعوں کے آبزرور نامزد کئے گئے ہیں جن کو کل تین زمروں میں(فرسٹ آبزرور ،سیکنڈآبزرور اور تھرڈآبزرور) تقسیم کیا گیا ہے ۔ان میں 7مسلم آبزرور بنائے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ نامزد کل 51آبزرور ’سنگھٹن سرجن ابھیان‘ کے تحت ضلع کانگریس کمیٹی صدورکے انتخا بی
عمل کو شفاف بنانے کے لئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کو اپنی اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔سات مسلم آ بزروروں میں فرسٹ آبزرور زمرے میں سابق وزیر دہلی اور سابق راجیہ سبھا ایم پی پرویز ہاشمی اور سا بق وزیر دہلی ہارون یوسف جبکہ سیکنڈ آبزرورزمرے میں سابق ایم ایل اے حسن احمداور آصف محمد خا ن اور سابق میئر فرہاد سوری جبکہ تھرڈ آبزرور زمرے میں عبد الحنان اور علی مہدی شامل ہیں ۔
تمام 17ضلع نامزدآبزرور وں میںضلع آدرش نگر میں با الترتیب فرسٹ،سیکنڈ اور تھرڈ آبزرور زمر میں ڈاکٹر نریندر ناتھ ،روہت چودھری اور دیپک بھارردواج شامل ہیں ۔چاندنی چوک میںکرشنا تیرتھ ، سی پی متتل اور وپن شرما شامل ہیں۔،بابر پور میں منگت رام سنگھل ،لکشمن راوت اور عبد الحنان شامل ہیں ۔ کروال نگر میں ہارون یوسف، مکیش شرما اور ورون چودھری شامل ہیں۔ پٹپڑ گنج میں ڈاکٹر ادت راج ،ڈاکٹر پی کے مشرا اور سنیل کمار (سیوا دل ) شامل ہیں۔ کرشنا نگر میںراجیش للوٹھیا ،شیو بھاٹیہ اور جگجیون شرما شامل ہیں۔ قرول باغ میں سندیپ دکشت ،راگنی نائک اور ترون کمار شامل ہیں۔
اسی طرح نئی دہلی میں راجیندر پال گوتم ،ہری شنکر گپتا اورگوری شنکر شرما شامل ہیں۔ روہنی میں انل بھار د واج ،فرہاد سوری اور آشیش لامبا شامل ہیں۔کراڑی میں رمیش کمار ،بھیشم شرما اور پشپا سنگھ شامل ہیں۔ تلک نگر میں الکا لامبا ،آصف محمد خان اور اکشے لاکرا شامل ہیں ۔نجف گڑھ میں ڈاکٹر یوگیندر شاستری ،کمل کانت شرما اور ایڈووکیٹ ترون تیاگی شامل ہیں۔ مہرولی میں ڈاکٹر کرن والیہ ،تصویر سولنکی اور علی مہدی شامل ہیں۔ اور بدر پور ضلع میں پرویز ہاشمی ،حسن احمد اور تری لوک سنگھ شامل ہیں ۔
No Comments: