Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کانگریس نے جے پور لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بدلا

راجستھان کی اس سیٹ سے سنیل شرما کی جگہ اب پرتاپ کھاچریاواس لڑیں گے الیکشن

جے پور: کانگریس نے راجستھان کی جے پور لوک سبھا سیٹ پر اب پرتاپ کھاچریاواس کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے اس سیٹ سے سنیل شرما کو ٹکٹ دیاگیا تھا۔ تاہم اس اعلان کے بعد کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے سوال اٹھانا شروع کر دیا تھا۔کانگریس لیڈر ششی تھرور نے سنیل شرما کو دیے گئے ٹکٹ پر سوال اٹھایا تھا۔ الزام ہے کہ سنیل شرما جے پور ڈائیلاگ سے جڑے ہوئے ہیں۔ جے پور ڈائیلاگ کے بانی سابق آئی اے ایس سنجے دیکشت ہیں۔ الزام ہے کہ جے پور ڈائیلاگ سے راہل گاندھی پر کئی بار نازیبا تبصرہ کیا گیا ہے۔
جے پور ڈائیلاگ کو ہندو نظریات کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔ کانگریس کے ذریعہ سنیل شرما کو ٹکٹ دئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ شروع ہو گیا۔ بالآخر کانگریس نے سنیل شرما سے ٹکٹ واپس کرنے کو کہا اور کانگریس لیڈر پرتاپ کھاچریاواس کو ٹکٹ دے دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *