Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

شہیدآیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور ایرانی عوام کو صبر و عظم کی تلقین

جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کی ایرانی سفارتکاروں سے کی ملاقات

نئی دہلی ،10مارچ (میرا وطن نیوز )
جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حارث الحق نے گزشتہ شام نئی دہلی میں ایران کے سفارتخا نہ کا دورہ کیا۔انھوں نے ایرانی سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی اورنائب سفیر جاوید حسینی سے ملاقات کرکے ایران کے مذہبی و سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کلمات کہے اور انھیں خراج عقید ت پیش کیا۔
جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کی حیثیت سے حارث الحق نے جامعہ برادری کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک تحریری خط پیش کیا۔ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ایرانی مسلمانوں کے جاں بحق ہونے پر دلی غم اور افسوس کا اظہار کیانیز ایرانی قوم کے صبر و عظم اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *