Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ’ایکشن پلان 2026‘ کا آغاز کیا

’نو پی یو سی، کوئی ایندھن نہیں‘ پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا

یکم نومبر سے بھاری گاڑیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد

نئی دہلی، 3 اپریل(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے قومی راجدھانی میں فضائی آلودگی کے خلاف فیصلہ کن اور جامع مہم شروع کی۔ ا س پہل کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2026-27 کے تاریخی ’گرین بجٹ‘ کے بعد دہلی سرکار نے اب ‘فضائی آلودگی کم کرنے کے ایکشن پلان-2026 کو نافذ کیا ہے۔
آلودگی پر موثر کنٹرول سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ جمعہ کو وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ’مکھیہ منتر ی جن سیوا سدن‘ میں منعقد ہوئی۔ جس میں کابینی وزراءپرویش صاحب سنگھ، منجندر سنگھ سرسا، اور ڈا کٹر پنکج کمار سنگھ ،چیف سکریٹری راجیو ورما اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن، ٹریفک پولیس، اور تمام سرکا ر ی محکموں کے سینئر افسران شامل ہوئے۔
وزیر اعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ گرین بجٹ کے ذریعہ دہلی سرکارنے صاف ہوا اور ماحولیاتی تحفظ کو تر جیح دی ہے۔ اس بجٹ میں صاف ٹرانسپورٹیشن، ڈسٹ کنٹرول، ویسٹ مینجمنٹ، گرین کور کو بڑھانے اور آلودگی کی نگرانی کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ’نو پی یو سی، کوئی ایندھن نہیں‘ پالیسی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ یکم نومبر سے بھاری گاڑیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائدکی جائیں گی۔جام کے 62’ہاٹ اسپاٹ‘ ہوں گے ختم ،اسمارٹ ٹریفک سسٹم سے آلودگی پر لگام لگے گی اور بی ایس VI-
اور الیکٹرک گاڑیوں کو ہی دہلی میں داخلہ ملے گا ۔
ریکھا گپتا نے کہا کہ فضائی آلودگی کم کرنے کا ایکشن پلان-2026’ ان اقدامات کو ایک مقررہ مدت کے اندر اور انتہائی جوابدہی کے ساتھ انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوںنے زور دے کر کہا کہ یہ محض ایک اعلان نہیں ہے، بلکہ ایک مکمل مہم ہے جو وسائل، ٹیکنالوجی اور سخت نفاذ کے امتزاج سے چلائی جا رہی ہے- جس کا حتمی مقصد دہلی کے ہر شہری کے لیے صاف اور بہتر معیار کی ہوا کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس ایکشن پلان کو سائنسی طور پر آلودگی کے بڑے ذرائع جیسے گاڑیوں کے اخراج ، سڑک کی دھول، تعمیراتی سرگرمیاں، صنعتی آلودگی، اور فضلہ یا بائیو ماس کو جلانے کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے ۔ یہ 11 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سرکاری محکمے تعا و ن کر رہے ہیں ۔ ہر کام کے لیے مخصوص ٹائم لائنز اور ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں اور ریئل ٹائم ما نیٹرنگ کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔ ان تمام اقدامات کے لیے ’گرین بجٹ‘ کے ذریعہ مناسب فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ ان کی بروقت اور موثر تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *