نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جمعرات کی دیر رات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کر لیا ہے۔ گھر میں طویل پوچھ گچھ کے بعد تفتیشی ایجنسی نے کیجریوال کو سی ایم ہاؤس سےحراست میں لیا ہے۔ اس سے پہلے ای ڈی نے کیجریوال کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا تھا۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق کیجریوال تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔وزیراعلی کی گرفتاری کی ہلچل کے درمیان عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔دہلی حکومت میں وزیر آتشی اور سوربھ بھی وہاں موجود تھے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو موقع پر تعینات کردیا گیا ہے ۔
واضح ہوکہ دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے گرفتاری پر کوئی روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ دورانِ سماعت ہائی کورٹ نے ای ڈ ی سے کیجریوال کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کرنے کے لیے کہاتھا، جنہیں دیکھنے کے بعد عدالت نے یہ حکم دیا اورکیجریوال کی گرفتاری سے تحفظ طلب کرنے والی عرضداشت خارج کردی تھی ۔
No Comments: