Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اپنے سینئر افسراورتین مسلمانوں کے قاتل چیتن سنگھ کیخلاف چارج شیٹ داخل

ملزم کا ذہنی توازن بالکل ٹھیک ہے اور مسافروں کو گولی مارتے وقت وہ بخوبی جانتا تھا کہ کیا کررہا ہے۔

ممبئی : جے پور ایکسپریس میں اپنے سینئر افسر اور دیگر مسافروں کو مذہب کی بنیاد پر جان سے مارنے والے آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ چودھری کے خلاف جی آر پی نے چارج شیٹ داخل کردی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن بالکل ٹھیک ہے اور مسافروں کو گولی مارتے وقت وہ بخوبی جانتا تھا کہ کیا کررہا ہے۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس نے آر پی ایف کے کانسٹبل چیتن سنگھ کے خلاف بوریولی میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں ایک ہزار 206 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی۔ریلوے پولیس کی جانب سے برطرف آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ کے خلاف جولائی میںجئے پور ایکسپریس میں فائرنگ کرکے چار لوگوںکو ہلاک کرنے کے الزام میں داخل کی گئی چارج شیٹ واردات کے وقت شدت پسند چیتن سنگھ کی جانب سے کی گئی فرقہ وارانہ تقریر پر کافی حد تک مرکوز ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *