قومی خبریں

خواتین

دہلی کے اسکولوں میں بم کی خبر کے بعد افراتفری

ڈی پی ایس سمیت کئی اسکولوں کو ایک ساتھ ای میل ملے

نئی دہلی: کئی اسکولوں میں بم نصب کئے جانے کے دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ جن اسکولوں کو ای میل بھیجا گیا ہے ان میں دوارکا کا ڈی پی ایس، میور وہار کا مدر میری اسکول اور نئی دہلی کا سنسکرت اسکول جیسے ہائی پروفائل اسکول شامل ہیں۔فائر ڈپارٹمنٹ کو دوارکا کے ہائی پروفائل ڈی پی ایس اسکول میں بم نصب کرنے کی دھمکی کی اطلاع صبح 6 بجے دی گئی، جس کے بعد دہلی پولیس، بم نکارہ بنانے والا دستہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور پورے اسکول کی تلاشی لی گئی۔مشرقی دہلی کے میور وہار میں واقع مدر میری اسکول کو بھی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے۔ وہاں بھی پورے اسکول کو خالی کروا کر تلاشی لی گئی۔ سنسکرتی اسکول، نئی دہلی سے بھی اسی طرح کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور اسکول کو خالی کرا کر تلاشی مہم چلائی گئی۔اسی طرح کی دھمکی آمیز ای میل وسنت کنج کے ڈی پی ایس اسکول اور جنوبی مغربی ضلع کے ڈی اے وی اسکول کو بھی بھیجے گئے ہیں۔ بدھ کی صبح 4.30 بجے پشپ وہار کے ایمیٹی اسکول کو ایک دھمکی آمیز ای میل بھی بھیجا گیا، جس میں کہا گیا کہ اسکول میں بم نصب کیا گیا ہے۔
دہلی پولیس سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح دہلی کے کئی اسکولوں کو بم کی دھمکی والے ای میل بھیجے گئے۔ ای میل کے آئی پی ایڈریس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ای میل ملک کے باہر سے بھیجے گئے ہیں، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ کل سے کئی جگہوں سے ای میل موصول ہوئے ہیں۔ ای میل میں کوئی ڈیٹ لائن نہیں ہے اور ایک ہی ای میل متعدد جگہوں پر بھیجا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس طرح کی دھمکی آمیز ای میل اکثر دہلی کے اسکولوں کو بھیجے جاتے رہے ہیں۔ فروری کے مہینے میں اسی طرح کا ای میل دہلی کے آر کے پورم میں واقع ڈی پی ایس اسکول کے پرنسپل کو بھیجا گیا تھا۔ اسی طرح کا ای میل فروری میں ساکیت کے ایمٹی اسکول کو بھی بھیجا گیا تھا۔ اس ای میل میں اسکول سے تاوان بھی مانگا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *