نئی دہلی: سنیکت کسان مورچہ اور ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کی وجہ سے گوتم بدھ نگر بارڈر سے متصل دہلی کی سڑکوں کی آمد و رفت کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔ گوتم بدھ نگر پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی جانے کے لیے میٹرو کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔دوسری جانب بھارت کسان پریشد کے قومی صدر سکھبیر خلیفہ نے کہا ہے کہ ’’بھارت بند کو نوئیڈا کے کسانوں کی پوری حمایت حاصل ہے۔ سیکٹر-24 میں واقع جائے احتجاج پر پنچایت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پورے ضلع کے کسان شریک ہوں گے۔ بند کی حمایت میں کسانوں کی جانب سے جلوس بھی نکالا جائے گا۔
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان سنیل پردھان نے بتایا کہ سبھی تاجر تنظیموں سے بازار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پریشد کے ذریعے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کسان سبھا کے ترجمان روپیش ورما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر الفا ون گول چکر سے کسان پری چوک تک پیدل مارچ نکالیں گے۔
No Comments: