Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سیاسی فنڈنگ کیلئے الیکٹورل بائونڈ اسکیم کے جواز کو چیلنج

سپریم کورٹ نے تمام عرضداشتوں کو پانچ ججوں کی ایک آئینی بینچ کےسپرد کردیا

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے ان عرضداشتوں کو پانچ ججوں کی ایک آئینی بینچ کے حوالہ کردیا ہے جن میں پارٹیوں کے ذریعہ سیاسی فنڈنگ کیلئے الیکٹورل بانڈ اسکیم کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ اِس پر سماعت 30 اکتوبر کو ہوگی۔ پہلے کی سماعت میں سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ 2024 عام انتخابات کیلئے الیکٹورل بانڈ اسکیم کو شروع کرنے سے پہلے اِس کی قانونی جواز کی ضرورت ہے۔ الیکٹرل بانڈ اسکیم کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں میں بنیادی طور پر دو معاملے اٹھائے گئے ہیں جن میں سیاسی پارٹیوں کو حاصل ہونے والے نامعلوم چندے کا جواز اور سیاسی پارٹیوں کی فنڈنگ کے سلسلے میں شہریوں کے اطلاع کے حق کی خلاف ورزی شامل ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *