قومی خبریں

خواتین

بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سےمرکزکا انکار

آرجے ڈی نے کہا کہ خصوصی ریاست کا درجہ بھی لیں گے اور خصوصی پیکیج بھی

نئی دہلی : پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران پیر کے روز مرکزی حکومت کی جانب سے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے انکار کے بعد آر جے ڈی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’بہار کو نہیں ملے گا خصوصی ریاست کا درجہ پارلیمنٹ میں مودی حکومت۔ نتیش کمار اور جے ڈی یو والے اب آرام سے مرکز میں اقتدار کا مزہ لیتے ہوئے ’خصوصی ریاست کے درجہ‘ پر ڈھونگ کی سیاست کرتے رہیں۔‘‘ اس درمیان راجیہ سبھا میں آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی ریاست کا درجہ بھی لیں گے اور خصوصی پیکیج بھی۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لیے ہم پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک لڑائی لڑیں گے۔
کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویڈیو کی شکل میں کیے گئے اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہار کی عوام لگاتار خصوصی ریاست کا درجہ دیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن پارلیمنٹ میں مودی حکومت نے اس سے انکار کر دیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ بہار کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہے، یہ دھوکہ مودی اور نتیش کمار نے مل کر دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *