نئی دہلی :میٹا، جو صارفین کے تجربے اور سہولت کو بڑھانے کے لیے فیچرز شامل کرکے واٹس ایپ کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ یہ ایپ 24 اکتوبر 2023 سے کچھ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر کام کرنا بند کردے گا۔اپنی آفیشل ویب سائٹ پراپنے اعلان میں وہاٹس ایپ نے کہا کہ وہ صرف اینڈرائیڈاو ایس ورژن5 اور اس سے نئے ورژن کے لیے سپورٹ فراہم کرے گا۔وہاٹس ایپ ورژن 4.1 اور اس سے زیادہ پرانے والے اینڈرائیڈ فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔
صارفین کو براہ راست چیٹس میں خریداری مکمل کرنے کے لیے میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں ہندوستان میں نئے فیچر کا اعلان کیاہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ صارفین کو مختلف ادائیگی کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام تعاون یافتہ یو پی آئی ایپس، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، وغیرہ ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
کمپنی نے ہندوستان میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز، نیٹ بینکنگ اور تمام یو پی آئی ایپس کے ذریعے ادائیگیوں کے لیے تعاون شامل کرنے کے لیے آن لائن ادائیگی کے حل فراہم کرنے والےپے یو اور بنگلور میں قائم روزرپےکے ساتھپارٹنر شپ کی ہے۔
No Comments: