قومی خبریں

خواتین

ہندوستانی شیئر مارکیٹ کو 4 سال کی سب سے بڑی گراوٹ کا سامنا

ممبئی :ہندوستانی شیئر مارکیٹ کو اس وقت 4 سال کی سب سے بڑی گراوٹ کا سامنا ہے۔ لیکن اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ صرف ہندوستان میں ہی ایسا ہو رہا ہے، تو آپ غلط ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک میں پیر کے روز شیئر مارکیٹ اوندھے منھ گر گیا۔ یعنی شیئر مارکیٹ کے لیے آج کا دن ’بلیک منڈے‘ ثابت ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر ’ہیش ٹیگ بلیک منڈے‘ ٹرینڈ بھی کر رہا ہے۔ آئیے ہم یہاں اختصار کے ساتھ یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ دنیا بھر کے شیئر مارکیٹس میں ایسی بدحالی اور کہرام والا ماحول کیوں دیکھنے کو مل رہا ہے؟ آخر وہ کیا وجہ ہے جس کی زد میں ہندوستان کے ساتھ ساتھ امریکہ، جاپان، چین سمیت کئی ممالک آ چکے ہیں۔
دراصل امریکہ میں گزشتہ جمعہ کو ملازمت سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے۔ ان اعداد و شمار میں لوگوں کی امید کے مطابق ملازمت میں کمی کی بات سامنے آئی تھی۔ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ رپورٹ کے مطابق ملازمت نہ ملنے سے شرح بے روزگاری 3 سال کی اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اقتصادی بحران کے اندیشہ نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ اسی کا منفی اثر مختلف ممالک کے شیئر مارکیٹس پر دکھائی دے رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *