قومی خبریں

خواتین

داؤد کی جائیدادوں کی نیلامی 5 جنوری کو

ساری جائیداد فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ضبط ہے

ممبئی: انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم حال ہی میں زہر دئے جانے کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں تھا۔ اب اس حوالے سے ایک اور بڑی خبر آ رہی ہے۔ ممبئی اور رتناگیری میں داؤد کی جائیدادوں کی نیلامی کی جائے گی۔ یہ نیلامی 5 جنوری 2024 کو ہوگی۔ بتادیں کہ داؤد ابراہیم کی جائیداد کو فارن ایکسچینج ایکٹ (فیما) کے تحت ضبط کیا گیا تھا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا کے رتناگیری میں واقع داؤد کے بنگلہ اور آم کے باغ کی نیلامی کی جائے گی۔ رتناگیری کی کل 4 جائیدادوں کی نیلامی کی جائے گی۔اسمگلر اور فارن ایکسچینج مینیپلیٹر سفیماداؤد کے اثاثوں کو نیلام کرے گا۔ منشیات کے معاملے میں محکمہ ریونیو نے داؤد کی جائیداد ضبط کر لی تھی۔ اس سے پہلے بھی سفیما نے داؤد کی ممبئی میں جائیداد کی نیلامی کی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *