قومی خبریں

خواتین

آتشی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا

آتشی نے آج دہلی کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لے لیا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے 21 ستمبر کو گورنر ہاؤس میں منعقد ایک سادہ تقریب کے دوران آتشی کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف دلایا اور اس کے ساتھ آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بن گئیں۔ ساتھ ہی انھوں نے دہلی کی سب سے کم عمر خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا شرف بھی حاصل کر لیا۔آتشی کے ساتھ ان کی کابینہ میں 5 عآپ لیڈران کو جگہ ملی ہے۔ گوپال رائے، سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور مکیش اہلاوت کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا۔ سلطان پور ماجرا سے رکن اسمبلی مکیش اہلاوت پہلی بار دہلی حکومت میں وزیر بنے ہیں، جبکہ گوپال رائے، سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، عمران حسین اس سے قبل کیجریوال حکومت میں بھی کابینہ وزیر تھے۔۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *