قومی خبریں

خواتین

جی 20 کے دوران تقریباً 160 پروازیں منسوخ رہیں گی

پروگرام میں شامل ہونے والے مہمانان کے لئے دہلی اور گروگرام کے ہوٹلوں میں 3,500 سے زیادہ ہوٹل کے کمرے بُک

نئی دہلی : جی 20کی وجہ سے چار سو ٹرینیں منسوخ کئے جانے اور متعد د ٹرینوں کے اسٹیشن تبدیل کئے جانے کے بعد تقریباً 160 پروازوںکے منسوخ ہونے کی خبر آئی ہے ۔یہ پروازیں پروگرام کے دوران منسوخ رہیں گی ۔سیکورٹی کے مدنظر رکھتے ہوئےایسا کیاگیا ہے ۔پروگرام میں شامل ہونے والے مہمانان کے لئے دہلی اور گروگرام کے ہوٹلوں میں 3,500 سے زیادہ ہوٹل کے کمرے بُک کئے گئے ہیں۔ان ہوٹلوں میںاشوکا، تاج محل، آئی ٹی سی موریا، شنگری لا، لی میریڈین، دی للت، دی لیلا، امپیریل اور اوبرائے جیسے دہلی کے بہترین 5 اسٹارہوٹل شامل ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ہندوستان میں منعقد ہونے والی جی 20کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ وہ 7 ستمبر کو یہاں پہنچنے والے ہیں۔ امیدہے کہ امریکی صدر غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ یوکرین کی جنگ سمیت متعدد عالمی چیلنجوں پر بات چیت کریں گے۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ وہ “خصوصی فوجی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں”۔ گزشتہ سال انڈونیشیا میں منعقدہ جی 20سربراہ اجلاس کے ساتھ ساتھ، پوتن نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ حالیہ برکس سربراہ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
سعودی عرب، جنوبی افریقہ، میکسیکو، جاپان، اٹلی، جرمنی، انڈونیشیا، برازیل اور ارجنٹائن ان ممالک میں سے کچھ ہیں جنہوں نے ابھی تک اس سربراہ اجلاس میں شرکت کا اعلان نہیں کیا ہے۔بہر حال !ہندوستان میںمنعقد ہونے والے اس اجلاس کے عالمی سطح کے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہونے کی امید ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *