قومی خبریں

خواتین

کوچنگ کے لئے مشہورکوٹہ میں پھر خودکشی کا واقعہ

لکھنؤ کی رہنے والی سومیا نے خوفناک قدم اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا

مقابلہ جاتی امتحانات کی کوچنگ کے لئے مشہور راجستھان کے کوٹہ میں ایک بار پھر خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے اور اس مرتبہ اتر پردیش کے لکھنؤ کی رہنے والی سومیا نے خوفناک قدم اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا۔سومیا کوٹہ میں رہ کر نیٹ کی تیاری کر رہی تھی، لیکن مبینہ طور پر اس نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے خودکشی جیسا قدم اٹھا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سومیا نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔ سومیہ کوٹہ کے مہاویر علاقے میں رہ کر نیٹ کی تیاری کر رہی تھی۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کسی کا بھی فون نہیں اٹھا رہی تھی۔طالبہ کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ضبط کر مردہ گھر میں رکھوا دیا۔ پولیس نے گھر والوں کو اس حادثہ کی جانکاری دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجہ کے بارے میں پتہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *