قومی خبریں

خواتین

کسان تحریک کے درمیان پھر ایک کسان کی موت

کھنوری بارڈر پر احتجاج کرنے والے 62سالہ درشن سنگھ نے دم توڑا

نئی دہلی :کسان تحریک کے درمیان پھر ایک کسان کی موت ہو گئی ہے۔ کھنوری بارڈر پر احتجاج کرنے والے اس کسان کا نام درشن سنگھ ہے جن کی عمر 62 سال تھی۔ رپورٹ کے مطابق وہ ضلع بھٹنڈہ واقع امرگڑھ کے رہنے والے تھے۔ درشن سنگھ کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن سنگھ جمعرات (22 فروری) کی رات 11 بجے کے قریب بیہوش ہو گئے تھے۔ انہیں فوراً کمیونٹی سنٹر لے جا یا گیا جہاں ان کی تشویشناک حالت دیکھ کر پٹیالہ کے سرکاری راجندر اسپتال لے جا یا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے دَرشن سنگھ کو مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھر میں ان کی بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے بیٹے کی شادی 15 دن قبل ہوئی تھی اور گھر میں خوشی کا ماحول تھا۔ لیکن اب دَرشن سنگھ کی موت نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا ہے۔ دوسری طرف احتجاج کرنے والے کسانوں میں بھی غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *