سری نگر: فوج نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے مچھل سیکٹر میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوا جس میں سیکورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا۔ جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا اور لکھا، ‘کپواڑہ پولیس کی طرف سے دی گئی ایک خاص اطلاع کی بنیاد پر، مچھل سیکٹر میں ایک انکاؤنٹر شروع ہوا ہے، جس میں اب تک پانچ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل، سری نگر میں قائم آرمی کی چنار کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’26 اکتوبر کو ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مشترکہ آپریشن میں، الرٹ فوجیوں نے کپواڑہ سیکٹر میں این او سی پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل 10 اکتوبر کو سیکورٹی فورسز نے شوپیاں ضلع میں ایک تصادم میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس دوران پولیس نے کہا تھا کہ شوپیاں کے علی پورہ میں انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا۔
No Comments: