Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت پر آلہ اباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

انجمن انتظامیہ کمیٹی کی دائر کردہ درخواست پر جسٹس روہت رنجن اگروال نے سماعت مکمل کرلی

پریاگ راج۔گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ہند و پجاریوں کو دی گئی پوجا کی اجازت پر چیلنج کی جانے والی ایک درخواست پر آلہ اباد ہائی کورٹ نے جمعرات کے روزاپنا فیصلہ محفوظ کردیاہے۔وارانسی میں کاشی وشواناتھ مندر سے متصل مسجد کے امور کی نگرانی کرنے والی انجمن انتظامیہ کمیٹی کی دائر کردہ درخواست پر جسٹس روہت رنجن اگروال نےسماعت کی‘ اس بات کی جانکاری کمیٹی کے وکیل ایس ایف اے نقوی نے دی ہے۔
نقوی نے مزیدکہاکہ ”معاملے پر سنوائی مکمل ہوگئی ہے اور عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کردیاہے“۔سپریم کورٹ کی جانب سے وارانسی عدالت کے فیصلے کے خلاف احکامات کی مانگ پر مشتمل درخواست کو مسترد کرنے اور ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کے استفسار کے کچھ گھنٹوں بعد ہی 2فبروری کے روز انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی ہائی کورٹ سے رجوع ہوگئی تھی۔وارانسی کی ضلعی عدالت نے 31جنوری کو فیصلہ دیاتھا کہ ایک پجاری گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں مورتیوں کی پوجا کریگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *