قومی خبریں

خواتین

مختار انصاری کی موت پریوگی حکومت کے خلاف اکھلیش یادو کا سخت ردعمل

کہا: اتر پردیش ’سرکاری انارکی‘ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے،ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کا 'صفر دورہے

لکھنئو : کانگریس او ربی ایس پی کی جانب سے مختار انصاری کی موت کی اعلیٰ سطحی انکوائری کے مطالبے کے بعد سماج وادی پارٹی کا بھی اس پر سخت ردعمل سامنے آگیاہے۔ ایس پی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے مختار انصاری کی موت پر یوگی آدتیہ ناتھ پر سخت ناراضگی ظاہرکرتے ہوئےکہا ہے کہ انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ لکھا ہے کہ ’’ہر حال میں اور ہر جگہ کسی کی زندگی کی حفاظت کرنا حکومت کا اولین فرض ہوتا ہے۔ایسا نہ ہونے پر عدالتی عمل سے لوگوں کا یقین اٹھ جاتا ہے۔
اکھلیش یادو نے اپنی پوسٹ لکھا ہےکہ حکومت عدالتی عمل کو بالاطاق رکھ کر جس طرح دوسرے راستے اپناتی ہے وہ پوری طرح غیر قانونی ہے۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ ’’جو حکومت زندگی کی حفاظت نہ کر پائے اسے اقتدار میں بر قرار رہنے کا کوئی حق نہیں۔ اتر پردیش ’سرکاری انارکی‘ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے،ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کا ‘صفر دورہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *