قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار 306 ریکارڈ
انڈیا گیٹ، کرتوویہ پتھ، نہرو پارک اور تین مورتی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں گردوغبار چھایا رہا

نئی دہلی :آج صبح قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار 306 ریکارڈ کیا گیا، جوانتہائی تشویشناک زمرے میں آتا ہے۔ انڈیا گیٹ، کرتوویہ پتھ، نہرو پارک اور تین مورتی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں گردوغبار چھایا ہوا تھا۔کَل ہوا کا معیار 266 تھا جو خراب زمرے میں آتا ہے، جبکہ ہفتے کے دِن یہ 173 ریکارڈکیا گیا تھا۔
نوئیڈا میں ہوا کا معیار 290 اور گروگرام میں 152 ریکارڈ کیا گیا۔ ممبئی میں صورتحال کچھ بہتر ہے، جہاں دلّی کے مقابلے میں ہوا کا معیار نصبتاً کم خراب تھا، لیکن شہر کےکچھ حصوں میں قومی راجدھانی سے بھی زیادہ خراب صورتحال تھی۔ اِسی دوران بِرہم ممبئیمیونسپل کارپوریشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعمیرات کی جگہوں پر آلودگی کی کنٹرول کیلئےاقدامات نہیں کیے گئے، تو وہ پابندی عائد کرسکتی ہے۔
No Comments: