آج یعنی جمعرات کی صبح آٹھ بجے آنند وِہار میں اے کیو آئی 419 درج کیا گیا، یہ انتہائی سطح سے صرف 81 نیچے ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کہیں 500 تک نہ پہنچ جائے۔ دہلی کی بات کی جائے تو گزشتہ 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی گزشتہ شام 4 بجے تک 307 درج کیا گیا۔ یہ منگل کو 268 تھا۔ اب دیوالی اور جمعہ کے دن آلودگی سے راحت ملنے کی فی الحال کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔ آئی آئی ٹی ایم پونے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کو دہلی میں اے کیو آئی انتہائی خراب کے زمرے میں پہنچ سکتا ہے۔
دیوالی کی صبح اے کیو آئی اگر ‘سنگین’ زمرے میں جاتا ہے تو لوگوں کی پریشانی مزید بڑھ سکتی ہے۔ ایسے میں دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے کہ پوری دہلی میں پٹاخوں پر پابندی نافذ کرنے کے لیے 377 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران بیداری پھیلانے کے لیے ریزیڈینٹ ویلفیئر ایسو سی ایشنس، مارکیٹ یونینس اور سماجی تنظیموں کے رابطہ میں ہیں۔
دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سبھی پولیس ڈپٹی کمشنرس (ڈی سی پی) کو یہ یقینی کرنے کے لیے ڈیڈیکیٹڈ ٹیمیں بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ ان کے متعلقہ اضلاع میں پٹاخے نہ پھوڑے جائیں۔ افسران نے انتباہ کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
No Comments: