قومی خبریں

خواتین

ایئر یوروپا کا طیارہ پرواز کے دوران طوفان میں پھنسا۔چالیس مسافر زخمی

کچھ لوگوںکے سر پر چوٹیں آئیں، کچھ کی سر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور کچھ کے چہرے پر کٹ لگ گئے

برازیلیا: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے جنوبی امریکی ملک یوروگوئے کے دارالحکومت مونٹےویڈیو جارہے ایئر یوروپا کا طیارہ پرواز کے دوران شدید طوفان میں پھنس جانے سے اس میں سوار تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر برازیل میں لینڈنگ کرنی پڑی۔رٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے ایئرلائن کے حوالے سے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایئر یوروپا کی پرواز یو ایکس045 میڈرڈ سے مونٹے ویڈیو جا رہی تھی جس میں 325 مسافر سوار تھے۔ جیسے ہی یہ بوئنگ 787-7 ڈریم لائنر طیارہ بحر اوقیانوس کو عبور کر کے برازیل کے ساحل پر پہنچنے والا تھا کہ طوفان کی زد میں آ گیا۔
طیارے کےطوفان کی زد میں آنے کے بعد لوگ ادھر ادھر گرنے لگے۔ کچھ مسافروں کے سر پر چوٹیں آئیں، کچھ کی سر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور کچھ کے چہرے پر کٹ لگ گئے اور چوٹیں آئیں۔ ایک مسافر اچھل کر اوور ہیڈ بن میں پھنس گیا۔رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد طیارے نے شمال مشرقی برازیل کے نٹال ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئرپورٹ پر ایمبولینس اور ڈاکٹر موجود تھے جنہوں نے 40 مسافروں کا علاج کیا۔ دس شدید زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ یہ مسافر مختلف ممالک کے شہری ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *