قومی خبریں

خواتین

این ڈی اے حکومت کی تشکیل کے بعداتحاد کی کئی پارٹیاں ناراض

اے جے ایس یو کو مرکزی کابینہ میں جگہ ملنے کے تئیں پر امید تھی لیکن مملکت درجے کی بھی وزارت نہیں ملی

نئی دہلی: مرکز میں این ڈی اے حکومت کی تشکیل کے بعد سے این ڈی اے میں شامل کئی پارٹیوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر کی اجیت پوار والی این سی پی، ایکناتھ شندے والی شیوسینا کے بعد اب جھارکھنڈ کی آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) نے ناراضگی کا سر بلند کیا ہے۔ اے جے ایس یو کو مرکزی کابینہ میں وزارت ملنے کی امید تھی لیکن مملکت درجے کی بھی وزارت نہیں ملی۔ پارٹی کی جانب سے اسے افسوسناک بتاتے ہوئے اس پرغور کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
اے جے ایس یو این ڈی اے کا حصہ ہے اور اس نے گریڈیہ لوک سبھا سیٹ سے چندر پرکاش چودھری کو میدان میں اتارا تھا۔ اس سیٹ سے اے جے ایس یو امیدوار کی جیت کے بعد پارٹی کو امید تھی کہ اسے کابینہ میں وزارت کا عہدہ دیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جھارکھنڈ سے کابینہ درجے کے وزیر کے طور پر کوڈرما کے رکن پارلیمنٹ انّا پورنہ دیوی کو حلف دلایا گیا جبکہ جب کہ رانچی کے ایم پی سنجے سیٹھ کو وزیر مملکت کے طور پر مودی کابینہ میں شامل کیا گیا۔
اے جے ایس یو امید کر رہی تھی کہ اس کے ایک رکن پارلیمنٹ پرکاش چودھری کو مودی کابینہ میں وزارتی عہدہ دیا جائے گا، مگر انہیں کیبنٹ میں شامل کیا جانا تو دور وزیر مملکت تک نہیں بنایا گیا۔ اے جے ایس یو نے اسے افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ این ڈی اے میں جتنی پارٹیاں شامل ہیں، ان تمام کو مناسب عزت دی جانی چاہئے۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سے پارٹی کے کارکنان اور حامیوں کو مایوسی ہوئی ہے اور پارٹی اس پر غور و فکر کرے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *