قومی خبریں

خواتین

اسٹالن کے بعد اب اے راجہ کا سنا تن دھرم پرحملہ،مودی اور امت شاہ کوکھلی بحث کا چیلنج

عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نےکہا کہ سناتن دھرم کو ایچ آئی وی یا جذام کی شکل میں دیکھا جاناچاہئے۔

چنئی :تملناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن کے ساحبزادے اور ریاست کے وزیر اسپورٹس اودیا نیدھیاسٹالن کے بعد اب ڈی ایم کے سے وابستہ اے راجا نے سناتن دھرم کا تقابل ایچ ائی وی سے کیاانہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور یونین ہوم منسٹر امیت شاہ کواس موضوع پر کھلی بحث کا چیلنج بھی کیا
ڈی ایم کے لیڈر اور تاملناڈو کے وزیراودیا نیدھی اسٹالن کے مبینہ مخالف سناتن دھرم ریمارکس جس میں انہوں نے اس کا موزانہ ”ڈینگو اور کوویڈ19“ سے کیاتھا کی گرمی اب تک برقرار ہی تھی‘ اب سابق مرکزی وزیر اے راجہ نے اس موزانہ ”ایچ آئی وی اور جزام“ سے کردیاہے۔
ایک عوامی تقریب میں انہوں نے کہاکہ ”نرم انداز میں اودیانیدھی نے سناتن کے متعلق بات کی ہے او راس کا موزانہ ملیریا او رڈینگو سے کیاہے۔ مگر ان کے لئے کوئی سماجی بدنامی نہیں ہے سماج سے کوئی نفرت نہیں ہے۔لہذا اسے ایچ ائی وی یا جذام کے طور پر دیکھا جاناچاہئے۔ اسے ایک معاشرتی برائی کے طور پر دیکھا جانا چاہئے“۔مزید انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور یونین ہوم منسٹر امیت شاہ کواس موضوع پر کھلی بحث کا چیلنج کیا۔
انہوں نے کہاکہ ”دہلی میں سناتن دھرم پر بحث کے لئے آپ 10لاکھ یا ایک کروڑ حامیوں کے ساتھ آئیں جس میں شنکر اچاریہ اور پجاری شامل ہوں‘ اور اپنے سارے ہتھیار بھی ساتھ لے کر ائیں۔میں صرف پریار او رامبیڈ کر کی کتابوں کو اپنے ہتھیار کے طور پرلاؤں گا اور تمہارا سامنا کروں گا۔بس بحث کی تاریخ تاریخ مقرر کردیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *