قومی خبریں

خواتین

دہلی این سی آر کے بعد اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے کا احساس ہوتے ہی مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے

دہرادون: دہلی این سی آر کے بعد اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلے کے یہ جھٹکے پتھورا گڑھ ضلع کے شمال مشرق میں 48 کلومیٹر دور محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے کا احساس ہوتے ہی مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے یہ جھٹکے پیر کی صبح 9 بج کر 11 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے اتوار کو دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں زلزلہ آیا تھا۔ ان علاقوں میں گزشتہ چند ماہ میں زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پیر کی علی الصبح آنے والے زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے پہلے 5 اکتوبر کو اتراکھنڈ کے اترکاشی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا تھا کہ آدھی رات کے بعد 3:49 پر 3.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اتوار کی شام دہلی-این سی آر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔غازی آباد، نوئیڈا، گروگرام اور فرید آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے بتایا تھا کہ زلزلے کا مرکز فرید آباد میں زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.1 ناپی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے شام 4.08 بجے کے قریب محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے خوف کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ دو ہفتوں میں دوسری بار دہلی این سی آر میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *