نفرت انگیز تقاریر کے سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل
وزارت نے 28ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوڈل افسران کی تقرری کی ا طلاع دی
نئی دہلی: نفرت انگیز تقاریر معاملہ میں وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ اپنے حلف نامے میں وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوڈل افسران کی تقرری کی گئی ہے تاکہ نفرت انگیز تقاریر کے بعد لنچنگ یا ہجومی تشدد کے واقعات سے نپٹا جاسکے۔
یہ حلف نامہ سپریم کورٹ کے سال 2018 کے حکم کی تعمیل میں داخل کیا گیا ہے۔مرکزی وزارت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے نفرت انگیز تقاریر کے بعد لنچنگ یا ہجومی تشدد کے واقعات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرتے ہوئے نوڈل افسران کی تقرری کا قدم اٹھایا ہے۔
No Comments: