قومی خبریں

خواتین

آدتیہ ایل 1 نے خلا میں اپنی پہلی سیلفی لی

اس نے دور سے زمین اور چاند کی تصویریں بھی لیں

نئی دہلی : سورج مشن کے تحت سورج کی طرف مسلسل قدم بڑھا رہے ہندوستان کے آدتیہ ایل 1 نے خلا سے زمین اور چاند کی تصویر لی ہیں۔ آدتیہ ایل1 کے حوالے سے ایک بڑا اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن اسرونے کہا کہ آدتیہ ایل 1 نے خلا میں اپنی پہلی سیلفی لی ہے۔ یہی نہیں اس نے دور سے ہی زمین اور چاند کی تصویریں بھی لی ہیں۔ اسرو نے ایک ویڈیو کے ذریعے آدتیہ ایل 1 کے کارناموں کو دکھایا ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
آدتیہ ایل 1 پہلی ہندوستانی خلائی پر مبنی رصد گاہ ہے جس نے سورج کے بیرونی ماحول کا مطالعہ پہلے سورج-ارتھ لگرینجیئن پوائنٹایل 1 سے کیا، جو زمین سے تقریباً 1.5 ملین کلومیٹر دور واقع ہے۔اسرو پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل(پی ایس ایل وی۔سی57 نے 2 ستمبر کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون اسپیس سینٹر(ایس ڈی ایس سی ) کے دوسرے لانچ پیڈ سے ‘آدتیہ ایل 1کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا تھا۔ اس سیٹلائٹ کا مدار سے متعلق پہلا عمل 3 ستمبر کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا تھا۔
آدتیہ ایل 1 کولگرینج پوائنٹ ایل 1 پر مدار میں داخل ہونے سے پہلے مدار سے متعلق مزید دو طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا۔ سیٹلائٹ تقریباً 127 دنوں کے بعد L-1 پوائنٹ پر مطلوبہ مدار تک پہنچنے کا امکان ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *