قومی خبریں

خواتین

احتجاجی طلبہ سےایم سی ڈی کے ایڈیشنل کمشنرکی ملاقات

ڈاکٹر طارق تھامس نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ آپ کے مطالبات پر غور کر رہی ہے

نئی دہلی : ایم سی ڈی کے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر طارق تھامس نےتین طلباء کی موت کے معاملے میں احتجاج کرنے والے ان طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ایم سی ڈی کے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر طارق تھامس نے احتجاج کرنے والے طلبہ سے بات کی۔ انہوں نے طلبہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات حکومت تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر طارق تھامس نے تین طالب علموں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ نظام اور حکومت کے مسائل رہے ہیں اور غلطیاں ہوئی ہیں۔ حکومت نے کارروائی کی ہے نیز آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ اس معاملے کے خلاف مقدمات درج کر تے ہوئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔
ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر طارق تھامس نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ آپ کے مطالبات پر غور کر رہی ہے اور آپ کی آواز سنی جا رہی ہے۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے طلباء سے اپنا احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی، کیونکہ اس معاملے میں انتظامیہ کو بھی اپنا کام کرنا ہے۔ حکومت نے مرنے والوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ فی الوقت 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آپ لوگ جو مطالبہ کر رہے ہیں اس پر بھی غور کیا گیا ہے۔ آپ کے تمام مطالبات حکومت کے پاس ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *