
نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے گاندھی نگر علاقے کے بازار میں خوفناک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ دہلی کے گاندھی نگر بازار میں پلائیووڈ کی دکان میں زبردست آگ لگی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ پلائی بورڈ کی دکان میں بدھ کی صبح آگ لگی۔
فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار راجندر نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ پلائی بورڈ کی دکان میں آگ لگی ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی 21 گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پلائی بورڈ کی دکان میں آگ لگنے کی اطلاع آج صبح 4.7 بجے ملی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ لیکن ابھی تک اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ ساتھ ہی آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ واقعہ کے بارے میں دکان کے مالک امندیپ نے بتایا کہ آگ آج صبح 3.30 بجے لگی۔ اسی دوران امندیپ نے کہا کہ آگ لگنے کے 15 منٹ بعد میرے بھائی کا فون آیا،اس وقت میں سو رہا تھا. آگ دکان کے عقب میں کہیں لگی۔ ہم نے پولیس سے مدد طلب کی اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے جلد ہی پہنچ گئے۔
No Comments: