
نئی دہلی، 18 مارچ (میرا وطن نیوز)
جمعیت علماءہند کے صدر دفتر، مسجد عبدالنبی میں تکمیل قرآن کے موقع پر ایک بابرکت، روح پرور اور نو ر انی مجلس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت مرکز نظام الدین سے تشریف لائے حاجی محمد آزاد نے فرمائی ۔ ا س محفل میں دہلی کے جید علما، قراءو حفاظ، معزز شخصیات اور جمعیت کے ذمہ داران کی کثیر تعداد شر یک ہوئی۔ مرکز جماعت تبلیغ، بنگلہ والی مسجد کے اہم ذمہ داران کی شرکت نے مجلس کو مزید وقار بخشا، جن کا استقبال ناظم عمومی جمعیت مولانا حکیم الدین قاسمی نے گرمجوشی سے کیا۔
اس بابرکت موقع پر حافظ محمود بن مولانا حکیم الدین قاسمی نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی نماز تراو یح میں قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی، جبکہ سامع کے فرائض مولانا رفاقت نے حسن اہتمام کے ساتھ انجام دیے۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے قرآن کریم کی عظمت، اس کی لافانی برکات اور انسانی زندگی میں اس کے عملی نفاذ کی ضرورت کو نہایت مو ¿ثر انداز میں اجاگر کیا۔ ا
مرکز جماعت تبلیغ، نظام الدین کے معزز مہمان مولانا نظر الاسلام (اڈیشہ) نے علما کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اہلِ علم کو مساجد کو اپنا مرکز بنانا چاہیے اور عوام کو قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے کی ترغیب دینی چاہیے۔دیگر مقررین میں ایم ایل اے عمران حسین ، مولا نا محمد قاری جعفر (مہتمم مدرسہ یاسینیہ سراج العلوم کھو ڈ ا مظفر نگر )، حافظ محمد قاسم (ناظم جمعیت باغپت)، جمعیت کے سینئر آرگنائزر مولانا غیور قاسمی اور مولانا یاسین جہازی شامل تھے۔
اس موقع پر مولوی زید ندوی بن قاری عبدالسمیع کی ندوة العلماءسے تکمیل عالمیت پر ان کی اعزازی دستا ر بندی کی گئی، جبکہ تکمیل قرآن پر حافظ محمود اور مولانا رفاقت کی بھی دستار بندی عمل میں آئی جبکہ دس رو ز ہ تراویح میں قرآن کریم مکمل کرنے والے حافظ ابوبکر اور سامع مولانا محمد کلیم الدین قاسمی کا بھی استقبا ل ہوا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت حافظ محمود اور مفسر قرآن مولانا اخلاق حسین قاسمی کے فرزند اشفا ق نجمی نے حاصل کی۔ مجلس کا اختتام حاجی محمد آزاد کی رقت انگیز دعا پر ہوا۔آخر میں جمعیت دہلی کے صد ر مولانا محمد قاسم نوری اور دینی تعلیمی بورڈ کے جنرل سکریٹری قاری عبدالسمیع نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
مجلس میں شریک اہم شخصیات میں مفتی ذکاوت حسین قاسمی، مولانا افتخار ہاپوڑ، مولانا سالم جامعی، مولا نا قاری عارف قاسمی، مفتی خلیل احمد قاسمی، مولانا آفتاب عالم صدیقی، حاجی رئیس ، حاجی نو شاد ابن بابا ،قا ری سیف اللہ، مولانا عبدالقادر ، آصف قریشی، مولانا جاوید صدیقی قاسمی، مولانا حا فظ یوسف اعظمی ،مولانا سلمان قاسمی ، حاجی زبیر ، اسد میاں، مولانا ضیاءاللہ قاسمی ، وسیم صدیقی ، مولانا اویس رشیدی ، مو لانا ابو الہاشم ، مولانا شمس القمر ، مولانا اظہر ظفر ، عبدالعلیم ، واصف صدیقی ، مولانا سیف علی ، حافظ نسیم ہ ، ایڈوکیٹ طیب خاں، سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں، جبکہ جمعیت کے مرکزی دفتر کے اہم ذمہ داران اس بابرکت محفل کا حصہ بنے۔
No Comments: